حیدرآباد۔ 28 جولائی ۔ (ای میل) سینٹ پالس ہائی اسکول حیدرگوڑہ کے زیراہتمام 29 ویں سالانہ تلنگانہ اسٹیٹ رینکنگ ، انٹر اسکول اور انٹر انسٹی ٹیوشن ٹیبل ٹینس چمپین شپ آج اختتام پذیر ہوئیں ۔ ان چار روزہ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں ارجن ایوارڈ یافتہ و پدم شری کے مکیش کمار انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے ونرس کو انعامات دیئے اور حاضرین کو مخاطب کیا۔ انھوں نے اسکول مینجمنٹ کی پذیرائی کی کہ وہ اسپورٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسکول کے احاطہ میں پروفیشنل ٹیبل ٹینس ٹریننگ سنٹر کیلئے انفراسٹرکچر فراہم کیا ۔ کے کے مہیشوری سینئر وائس پریسیڈنٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن اعزازی مہمان رہے ۔ ٹورنمنٹ کے قطعی نتائج میں این بھاویتا ، کیساون کنن ، ساسیا، ورون شنکر، نائنا (جونیر،یوتھ، ویمن)، ایس سنیہت (جونیراور یوتھ) ، ڈاکٹر چندر چوڈ ونرس رہے ۔ انٹر اسکول مقابلوں میں بھارتیہ ودیا بھون ، بھون سینکپوری اور اے جی آفس حیدرآباد کامیاب رہے ۔