سینٹ فرانسیس نے آل انڈیا انٹرکالج ٹورنمنٹ جیت لیا

حیدرآباد ۔ یکم جنوری ۔ ( راست ) آل انڈیا انوٹیشنل انٹرکالج ٹورنمنٹ جس کا اہتمام سینٹ فرانسیس ڈگری کالج فار ویمن بیگم پیٹ نے کیا تھا یہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ اس ٹورنمنٹ میں باسکٹ بال ، شطرنج ، بیاڈمنٹن ، تھروبال ، ٹیبل ٹینس ، ٹینس اور دیگر زمرے کے مقابلے منعقد کئے گئے تھے جس میں 32 کالجوں نے شرکت کی ۔ ٹیم ایونٹ میں میزبان کالج سینٹ فرانسیس نے کامیابی حاصل کی ۔ تقریب تقسیم انعامات میں حیدرآباد کی کراٹے کاز سیدہ فلک بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے کے علاوہ فاتح ٹیموں کو اسناد اور ٹرافی دی ۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ایس آر کرسٹینی فرنانڈیز اور فزیکل ڈائرکٹر فاروق کمال بھی موجود تھے ۔