حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : سینٹ جوزف جونیر کالج حمایت نگر کی جانب سے 7 نومبر ہفتہ کو بزنس کوئز مقابلہ منعقد ہوا ۔ تقریبا 300 طلبہ نے اس مقابلہ میں شرکت کے لیے رجسٹر کروایا ۔ آخری راونڈ کے لیے 32 طلبہ کو مختصر فہرست میں شامل کیا گیا ۔ فائنل راونڈ میں مہمان خصوصی مسٹر سراج الدین سکریٹری / کرسپانڈنٹ ، سینٹ جوزف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کو مدعو کیا گیا تھا ۔ ونرس کو سکریٹری کے ہاتھوں ٹرافی دی گئی ۔ مسٹر رگھو موہن گوڑ پرنسپل کالج ہذا مسٹر ایم حیاگریوا چاری پرنسپل سینٹ چالس ڈگری اینڈ پی جی کالج اور ایم برہمانندا راؤ بی بی اے انچارج نے اس موقع پر شرکت کی ۔ ونرس ( ایم ای سی سال اول ) میں وکرم بھٹ ، ایس وشال ، اقبال ، آفتاب شامل ہیں جب کہ رنر ( ایم پی سی سال دوم ) میں حیدر ، عبداللہ ، مشرف ، عزیز شامل ہیں ۔۔