سیندھی کے درخت سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک شخص سیندھی کے درخت سے نیچے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ بھکشا پتی جو پیشہ سے کسان تھا توکو گوڑہ ابراہیم پٹنم میں رہتا تھا وہ کل توکو گوڑہ علاقہ میں سیندھی کے درخت سے نیچے گرگیا تھا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

خرابی صحت پر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 58 سالہ انجماں جو مہیشورم علاقہ کے سا کن نرسی ریڈی کی بیوی تھی نے 20 جون کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ مہیشورم پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔