سیندھی نوشی کرنے والی خاتون کی سردی سے موت

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک خاتون سردی کی لہر کا شکار ہوکر فوت ہوگئی ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق 28 سالہ بھیما اماں جو بنڈلہ پلی ضلع محبوب نگر علاقہ کے ساکن راملو کی بیوی تھی ۔ سیندھی نوشی کی عادی تھی ۔ کل رات اس نے سیندھی نوشی کرنے کے بعد فٹ پاتھ کا سہارا لیا اور اس دوران وہ سردی کی لہر سے فوت ہوگئی ۔حیات نگر پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔