ناگپور۔/2اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام)ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے شیوسینا۔ بی جے پی کے 25سالہ اتحاد کے خاتمہ کیلئے این سی پی سربراہ شرد پوار کو مورد الزام ٹھہرایا۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ پوار نے بی جے پی کے ایک لیڈر سے کہا تھا کہ آپ شیوسینا سے اپنا اتحاد ختم کرلیجئے تو ہم آپکی تائید کریں گے۔ ایم این ایس ورکرس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ پوار نے جوبھی کہا تھا اسے ان کے ایک بہی خواہ نے سن کر من و عن بیان کیا ہے۔