قاہرہ ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فوجی دھاوؤں میں جو مصر کے علاقہ صحرائے سینائی میں کئے گئے تھے، کم از کم 60 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ان دھاوؤں کا آغاز رفع اور شیخ زوائد کے علاقوں میں فضائی کی مدد سے کیا جارہاتھا۔ بریگیڈیئر جنرل محمد سمیر نے اس کا انکشاف کیا۔