سینئر کک باکسنگ چمپین شپ ، اعجاز احمد کو گولڈ میڈل

حیدرآباد ۔یکم اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ اسوسی ایشن کک باکسنگ آرگنائزیشن آف انڈیا Wako India کے زیراہتمام نیشنل لیول سینئر کک باکسنگ مقابلے 26 تا 29 مارچ پونا ، مہاراشٹرا میں منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے کک باکسرس شریک ہوئے ۔ کئی ریاستوں کے مختلف زمروں کے مقابلوں کے بعد لایٹ کنٹاکٹg 74K زمرے کا فائنل مقابلہ اوڈیشہ کے راجیش اور تلنگانہ کے سید اعجاز احمد کے مابین ہوا ۔ سید اعجاز احمد نے 3 راؤنڈ میں اپنے حریف کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کرلیا اور اسطرح اگست کے مہینہ میں منعقد ہونے والے ایشین کک باکسنگ چمپین شپ کے لئے کوالیفائی ہوگئے ۔ اس مقابلے کے موقع پر Wako تلنگانہ کے جنرل سکریٹری سید اکرم اﷲ حسینی ، صدر سی انجنیلو اور محمد حفیظ کوچ بھی موجود تھے ۔ ان تمام نے سید اعجاز احمد کو کک باکسنگ میں گولڈ میڈل حاصل ہونے پر مبارکبادی دیتے ہوئے اسے تلنگانہ اسٹیٹ کیلئے اولین اعزاز قرار دیا۔