چینائی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے نامور قائدین لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ سے محروم کردیئے جانے پر ناراض ہیں جبکہ بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے پرزور انداز میں کہاکہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور کسی سینئر قائد کو نظرانداز کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بحریہ کے نئے سربراہ کے تقرر کی حکومت کو الیکشن کمیشن کی اجازت
نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزارت دفاع نے بحریہ کے نئے سربراہ کے تقرر کی الیکشن کمیشن سے منظوری حاصل کرلی ہے کیونکہ اڈمیرل جوشی فضائیہ میں حالیہ حادثوں کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوچکے ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر وزارت دفاع نے نئے سربراہ کے تقرر کی الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کی تھی۔ حکومت نے تقرر کے لئے ایک 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔