حیدرآباد 28؍اپریل ( سیاست نیوز ) سینئر صحافی جناب خرم نفیس ولد برأۃ العابدین مرحوم کا طویل علالت کے بعد آج 28؍اپریل کو سہ پہر انتقال ہوگیا۔ وہ لگ بھگ 65برس کے تھے۔ جناب خرم نفیس کا اصلی نام نورالعابدین تھاوہ سٹی کالج کے طالب علم تھے۔ انہوں نے کم عمری سے صحافتی کیریئر کا دکن نیوز سرویس سے آغاز کیا۔ وہ شام نامہ ’رہنمائے ملت‘کے رپورٹر تھے۔ وہ رہنمائے دکن سے بھی وابستہ تھے ۔ 1974ء میں نکریکل حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ وہ رہنمائے دکن کے قدیم ترین ملازمین میں سے تھے۔ وہ اپنی کرائم رپورٹنگ کیلئے مشہور تھے۔ وہ آندھراپردیش وقف بورڈ میں 1988-89 میں پی آر او رہ چکے تھے۔ انکے چھوٹے بھائی طارق کا حال میں انتقال ہوگیا تھا۔ پسماندگان میں دو بھتیجے شامل ہیں۔نماز جنازہ بعدنماز عشاء مسجد محمدیہ ( پیلی درگاہ بارکس) میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ’ نورین‘ بالا پورروڈ میں عمل میں آئی۔ تفصیلات فون 8790812476 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔