سینئر سیٹیزن فورم تشکیل

یلاریڈی۔14 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر منڈل سینئر سیٹیزن فورم کمیٹی کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔ منڈل بھر میں مختلف دفاتروں پر خدمات انجام دینے والے‘ تجارت کرنے والے معمرین نے ملکر ایک کمیٹی تشکیل دیا جس میں صدر کی حیثیت سے مسٹر بھاسکر راج ‘صدر معاون مسٹر پرتاپ ریڈی ‘ نائب صدر کیلئے مسٹر سائی ریڈی ‘ کاشی رام ‘ جنرل سکریٹری کیلئے پوشٹی ‘ جوائنٹ سکریٹری مسٹر ہنمنت ریڈی ‘ ٹریژر کیلئے سبھاش ‘ آرگنائزنگ سکریٹری کیلئے مسٹر لکشمن راؤ ‘ کمیٹی کے ارکان میں مسٹر محمدعباداللہ ‘ شنکر ‘ راملو ‘ستیہ نارائنا ‘ جئے راج ‘ مشیر خاص مسٹر ونگاپلی ناگابھوشنم اور مشیر مسٹر جنالکشمن ‘ ماروتی راؤ ‘ مسٹر حمیدالدین ‘ جگدیشور ‘ اسمعیل کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر کاماریڈی ڈیویژن سیٹیزن فورم سے جنرل سکریٹری راجنا ‘ نائب صدر وشواناتھم ‘ ٹریضر گوتیا نے نومنتخب کمیٹی کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی ۔