نظام آباد:28؍ ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایم اے جلیل سکریٹری سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی احمد پورہ کالونی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب ناگیشور رائو سکریٹری جنرل سکریٹری آندھراپردیش سینئر سٹیزن کانفیڈریشن کا تنظیمی دورہ نظام آباد کو ہوا ۔ ناگیشور رائو جنرل سکریٹری نے سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی احمد پور ہ نظام آباد معائنہ کیا اور سوسائٹی کے ذمہ داروں سے سینئر سٹیزن کے تنظیمی امور پرگفتگو کی اور خوشنودی کا اظہار کیا سکریٹری جنرل نے جیون دھارا فارمیسی کے تحت جیٹنگ داووں کی شاپ قائم کرنے کیلئے سوسائٹی کو ترغیب دی ۔ جیون دھارا فارمیسی شاپس کی وجہ سے عام لوگوں کو 60تا 70 فیصد دوائوو ں کی قیمت میں کمی ہوگی ۔ صدر سوسائٹی ایم اے شکور اس تعلق سے کوششیں کرنے کا تقین دیا اس سے قبل ناگیشور رائو سکریٹری جنرل اور بھومنا سکریٹری سینئر سٹیزن فورم کے سوسائٹی آفس آنے پر گلپوشی اور شال پوشی کی گئی ۔ اس اجلاس کو مخاطب کرنے والوں میں صدر ایم اے شکور ، منظور احمد نائب صدر اور بھومنا سکریٹری سینئر سٹیزن فورم شامل ہیں شرکت کرنے والوں میں بشیر الدین نائب صدر ، ایم اے جلیل سکریٹری ، ایم اے سمیع ، محمد غوث الدین ، محمد یوسف جوائنٹ سکریٹریز س ، محمد فیاض الدین فینانس سکریٹری اور اراکین عاملہ ، محمد معین الدین ، مرزا یحییٰ بیگ ، سید طاہر علی ، ایم اے شہید ، ایم اے باسط نے شرکت کی ۔ ایم اے جلیل سکریٹری کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔