سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کا جشن تلنگانہ

نظام آباد:3؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم اے جلیل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 2؍ جون 2014 ء کو ہندوستان کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے قیام کے سلسلہ میں ایک تقریب دفتر ہذا منعقد کی گئی ۔ 9 بجے صبح کار گذار صدر محمد بشیر الدین نے قومی پرچم لہرایا اور تمام حاضرین جلسہ میں مٹھائی تقسیم کی گئی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے صدر جلسہ محمد بشیر الدین ، منظور احمد نائب صدر ، خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ، ایم اے جلیل سکریٹری اور سید احمد رکن عاملہ نے ہندوستان کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے قیام پر عوام کو مبارکباد دی اور تلنگانہ کو حاصل کرنے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانی دینے والوں کو یاد کیا گیا ۔ریاست کے پہلے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سے نیک توقعات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آپ کے دور میں ہر ایک سے برابر انصاف ہوگا اور ریاست تیزی سے ترقی کریگی ۔ اجلاس میں محمد بشیر الدین کا ر گذار صدر ، منظور احمد نائب صدر ، خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری ، ایم اے جلیل ، محمد اعجاز الدین سکریٹریز ، محمد فیاض الدین فینانس سکریٹری ، محمد معین الدین اسسٹنٹ فینانس سکریٹری، محمدغوث الدین ، ایم اے سمیع ، غلام امتیاز علی خان جوائنٹ سکریٹریز ، سید احمد رکن عاملہ ، محمد عثمان رکن نے شرکت کی ۔ ایم اے جلیل سکریٹری کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام ہوا ۔