سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی نظام آباد کا اجلاس

نظام آباد:4؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم اے جلیل سکریٹری سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی احمدپورہ کالونی نظام آباد کے مطابق سوسائٹی کا افتتاحی اجلاس ایم اے شکور صدر سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائٹی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جناب ایم اے جلیل کی تلاوت کلام پاک سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ جس میں ذیل کے ایجنڈے پر غور کرکے عمل آوری کرنا طئے پایا۔ شہر کی عوام کی خواہش کے مطابق سوسائٹی کی جانب سے رشتوں کیلئے دوبدو پروگرام جناب زاہد علی خان ادارہ سیاست کے تعاون سے رکھنا طئے پایا ۔ ایک وفد جناب زاہدعلی خان سے ملنے حیدرآباد جاکر ان سے پروگرام کی تاریخ طئے کرنا طئے پایا۔ عمر 60سال والے سوسائٹی کے ممبروں کو A.D.Hardicapped اور سینئر سٹیزنس ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ وائٹ راشن کارڈ اور وظیفہ کی کارروائی کرنا طئے پایا ۔ مستحق افراد سوسائٹی کے ذمہ داروں سے ملنے کی خواہش کی جاتی ہے ۔

ماہانہ میٹنگ ہر ماہ کے دوسرا ہفتہ 11 بجے دن مقرر کی گئی ہے تمام ممبران اس بات پر متفق ہیں۔ اس اجلاس کی سرپرستی ایم اے عبدالعظیم سرپرست اعلیٰ نے کی ۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں منظور احمد، پی نارائنا، محمد بشیر الدین نائب صدور محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری، ایم اے جلیل، محمداعجاز الدین سکریٹریز، محمد فیاض الدین فینانس سکریٹری، محمد معین الدین اسسٹنٹ فینانس سکریٹری، ایم اے سمیع، آر کشن ، غلام امتیاز علی خان، محمد غوث الدین، محمد یوسف کورٹ جوائنٹ سکریٹریز، سی ایچ کشن، ایم اے شہید، یحییٰ بیگ، حسن شریف، ایم اے ستار، غلام محمد اراکین عاملہ نے شرکت کی۔ ایم اے جلیل کے شکریہ پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔