سینئرکھلاڑی اپنے ملکوں میں ٹسٹ کرکٹ کو فروغ دیں: اسٹیو وا

ملبورن ، 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیووا نے مشہور کھلاڑیوں سے ٹسٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت کو ٹسٹ کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ 51 سالہ اسٹیو وا نے خدشات کا اظہار کیا کہ کھلاڑی بیرون ملک مختصر طرز کرکٹ کو ٹسٹ پر ترجیح دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ T20 کی مقبولیت اور کھلاڑیوں کو پیسے کی ریل پیل سے ٹسٹ کرکٹ پر اثر پڑ رہا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹیو وا نے کہا کہ دنیا کے مشہور کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں میں ٹسٹ کرکٹ کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں اور ضروری اقدامات کے ذریعے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔