سیمی فائنل پھر ہار گئے لیکن بہتر ٹیم کامیاب ہوئی : کین ولیمسن

نئی دہلی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ پھر ایک بار آئی سی سی ورلڈ ایونٹ میں ناک آؤٹ مرحلے میں ناکام ہوگیا لیکن کیپٹن کین ولیمسن اسے ’ہمیشہ کی روایت‘ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے آخری چار والے مرحلے میں انگلینڈ کے مقابل شکست بس اُس روز بہتر ٹیم کے خلاف پسپا ہونے کا معاملہ ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ نیوزی لینڈ نے گروپ مرحلے میں کوئی مقابلہ نہیں ہارا تھا اور انھیں ہندوستان کے مختلف میدانوں سے اچھی طرح ہم آہنگ ہوجانے پر ٹائٹل کے بڑے دعوے دار سمجھا جارہا تھا۔ تاہم کیویز گزشتہ شب یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میں منعقدہ پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے مقابل 7 وکٹوں سے ہار گئے!