سیموئلس سے کپتان سخت ناراض

روسیو۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیزکے کپتان دنیش رامدین نے آسٹریلیا کے خلاف شکست کا غصہ ساتھی کھلاڑی مارلون سیموئلس پر نکال دیا۔ سیموئلس نے دوسری اننگز میں 74 رنز تو بنائے لیکن بہتر آغاز کے باوجود ٹیم کو بہتر مجموعی اسکور تک نہیں پہنچا سکے، دلچسپ بات یہ ہے کہ خود رامدین 3 رنز سے بھی آگے نہیں بڑھ پائے تاہم انھوں نے کہاکہ ہم ایک اوور پہلے ہی اہم وکٹ کھو چکے تھے۔مارلون کیلئے بہتر تھا کہ وہ شارٹ پچ گیند سے بچنے کی کوشش کرتے لیکن انھوں نے بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا جس کا نقصان پوری ٹیم کو ہوا مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے شاٹس سے پرہیز کرتے ہوئے ٹیم کوفتح سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنا کردارادا کریں گے۔