سیما آندھرا کے کانگریس قائدین پارٹی کی کامیابی سے پرامید

حیدرآباد ۔ 31 مارچ (آئی این این) آندھراپردیش کانگریس کمیٹی کے قائدین نے آج دنیا بھر میں رہنے والے تلگو بولنے والے عوام میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اے پی سی سی کے ہیڈکوارٹرس اندرا بھون میں تلگو سال نو اگادی تقریب میںحصہ لینے کے بعد قائدین بشمول کے چرنجیوی، سی رام چندریا، ڈی مانک ورا پرساد، وٹی وسنت کمار اور دوسروںنے تلگو عوام کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر چرنجیوی نے کہا کہ تلگو عوام کو ان کے حقوق کیلئے متحدہ طور پر جدوجہد کرنی چاہئے۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر رامچندریا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تلگو سال نو بقیہ ریاست آندھراپردیش میں استحکام لائے گا اور انتخابات کے بعد کانگریس حکومت بنائے گی۔