سدی پیٹ۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی جناب فاروق حسین نے اپنی قیامگاہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے دوران سیما آندھرائی ارکان پارلیمنٹ کے طرز عمل کو غیر جمہوری اور قانونی قرار دیا۔ فاروق حسین نے ایم پی لگڑا پاٹی راجگوپال اور وینوگوپال کے طرز عمل کو شیطانی حرکت کہتے ہوئے شدید مذمت کی۔ ہدوستان کی تاریخ میں بدبختانہ واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف دستور اور قانون کی روشنی میں سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ وہ ایسی ناپاک غیرانسانی حرکت کرنے نہ پائے۔ فاروق حسین نے کہا کہ راجگوپال اور وینوگپال کا طرز عمل دہشت گردی کے مترادف ہے۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ان کو تاحیات پارٹی میں کوئی عہدے نہ دیئے جائیں اور نہ انہیں الیکشن میں امیدواری کیلئے موقع دیا جائے۔ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے انہیں پارٹی سے خارج کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو واقعہ ہوا الیکشن کمیشن کے علم میں لائیں۔ فاروق حسین نے کہا کہ بی جے پی قائدین اپنے موقف پر قائم نہیں ہیں دوغلی پالیسی اختیار کرتے ہوئے متضاد بیان بازی کررہے ہیں۔ یہ تلنگانہ کی عوام کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں بل مسترد نہیں ہوا بل بحث کیلئے داخل کیاگیا تھا اس پر بحث ہوئی۔ اسمبلی نہ مسترد کرسکتی ہے اور نہ واپس کرسکتی ہے۔ فاروق حسین نے کہاکہ ٹی ڈی پی، وائی ایس آر کانگریس، تلگودیشم پارٹی علحدہ ریاست تلنگانہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ایم ایل سی نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ فاروق حسین نے علحدہ ریاست تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، یو پی اے چیرپرسن شریمتی سونیا گاندھی، وزیر داخلہ مسٹر شنڈے سے اظہار تشکر کیا۔
کل سارے تلنگانہ میں تلنگانہ عوام نے عید منائی اور افسوس بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے جو فیصلہ لیا ہے وہ تلنگانہ کیلئے حق بجانب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا اور تلنگانہ عوام دو بھائیوں جیسے مل جل کر رہیں۔ ہم انہیں ترک ریاست کرنے پر مجبور نہیں کرر ہے ہیں وہ یہاں اپنے کاروبار کرسکتے ہیں۔ فاروق حسین نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی کل پھر وہی اپنا پرانا راگ گارہے ہیں۔ ہائی کمان، سی ڈبلیو سی اور کور کمیٹی کے فیصلہ کے خلاف جانا انسانیت کے مغائر ہے۔ کرن کمار ریڈی ہائی کمان کی مخالفت کررہے ہیں۔ فاروق حسین نے پرزور الفاظ میں کہاکہ خاطیوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے۔ تلنگانہ کی عوام آندھرا قائدین کے ظلم و زیادتیاں 60 سال سے برداشت کرتے آرہے ہیں اب برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر پی سی سی سکریٹری گمپا مہندرراؤ، ڈسٹرکٹ کانگریس سرکاری ترجمان الگزینڈر سکندر، کوآرڈینیٹر وحید خاں، شہاب الدین، گمپا تروپتی، راجو موجود تھے۔