سیل فون کے استعمال پر اعتراض پر لڑکی نے خودکشی کرلی

حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) سیل فون کے استعمال پر اعتراض سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ کاچی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 18سالہ سرایتھا جو کاچی گوڑہ علاقہ کے ساکن پرکاش کی بیٹی تھی اس لڑکی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ لڑکی سیل فون کا استعمال کررہی تھی اور اس کی اس حرکت پر اس کے والد کو اعتراض تھا اور اس نے کئی مرتبہ اپنی بیٹی کو تاکید کی تھی ۔ تاہم باز نہ آنے پر اس نے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔