سیل فون کی گمشدگی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/29ستمبر، ( سیاست نیوز) شوہر کے کردار پر شبہ اور سیل فون کی گمشدگی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ میاں پور پولیس حدود میں پیش آیا۔ 21 سالہ دیوی جو لکشمی نگر میاں پور علاقہ کے ساکن شیوا راما راؤ کی بیوی تھی جس کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں دیوی کا سیل فون گم ہوچکا تھا اور اس بات سے وہ پریشان تھی۔ اس خاتون کو شوہر کے کردار پر بھی شبہ تھا چونکہ شوہرکا فون اکثر مصروف رہتا تھا اس بات سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا۔