سیل فون پر گفتگو کے دوران بلند عمارت سے گرنے پر موت

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) رات دیر گئے عمارت کی بلندی پر سیل فون کی بات چیت ایک نوجوان کی موت کا سبب بن گئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ نکھل عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نکھل جو امیرپیٹ میں رہتا تھا ۔ کرشنا موہن کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ نکھل 29 جولائی رات عمارت کے بالائی حصہ پر چہل قدمی کرتے ہوئے سیل فون پر بات کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔