سیل فون پر بھائی اور بہن میں جھگڑا بہن کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سیل فون کی بات بھائی بہن میں تکرار بہن کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ افسوس ناک واقعہ لنگر حوض پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 17 سالہ طالبہ صبیحہ بیگم نے مبینہ طور پر پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ جو کہ احمد کالونی لنگر حوض علاقہ کے ساکن شیخ چاند کی بیٹی تھی ۔ جو انٹرمیڈیٹ سال اول کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ سب انسپکٹر پولیس لنگر حوض پولیس مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ کل شام صبیحہ بیگم اور اس کے چھوٹے بھائی میں سیل فون کی بات پر جھگڑا ہوا ۔ ذرا سی معمولی بات پر اس کے بھائی نے اسے سیل فون نہیں دیا جس سے لڑکی دل برداشتہ ہوگئی اور اس نے خود کشی کرلی ۔۔