حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) حالت نیند میں سیلنگ فیان گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ نریڈ میڈ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ وینو گوپال فوت ہوگیا ۔ جو گوکل نگر نریڈ میڈ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم وینوگوپال 22 مئی کے دن اپنے مکان میں روزانہ کے معمول کی طرح سورہا تھا کہ سیلنگ فیان اس کے اوپر گر گیا اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقا ت ہے ۔