سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

نظام آباد:16؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ انسانی ہمدردی کے ناطے عالم اسلام کے مسلمانوں کا ملی فریضہ ہے کہ وہ کشمیر کے حالیہ سیلاب سے متاثرین کی ہمہ اقسام تعاون و امداد فرماکر ملی ہمدردی کا ثبوت دیں۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء اپنے کاز اور منشور کے مطابق راحت رسانی کا کام اور روز اول سے ہی شروع کرچکی مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب نے 60لاکھ روپئے کی امداد لیکر خیمہ ڈالے ہوئے ہیں مستقل باز آبادکاری کا کام جاری ہے۔ شہر یان نظام آباد و دیگر اضلاع و منڈلوں کے ذمہ داران اور اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعاون فرماکر انسانی اور ملی ہمدردی کا ثبوت دیں۔ ساتھ براہ راست جمعیۃ علماء ہند کے رابطہ نمبر اور کائونٹ نمبر پر رقم جمع کرادیں یا مقامی اور ضلعی ذمہ داران کے پاس مولانا سید ولی اللہ قاسمی صاحب9441801433، مفتی رئیس قاسمی9014763626، مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی9866947440، مولانا سید سمیع اللہ 9010592786 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔