سیف آباد میں کمسن کی خودکشی

حیدرآباد /10 اپریل ( سیاست نیوز ) سیف آباد کے علاقہ میں ایک کمسن نے خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کمسن کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ سیف آباد پولیس ذرائع کے مطابق 15 سالہ سدھیر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ چنتل بستی علاقہ کے ساکن شنکریا کا بیٹا تھا ۔ اس نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔