حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اڑنے والا سانپ جو کہ پڑوسی ملک سری لنکا میں پایا جاتا ہے ۔ اب سرحدیں پار کر گیا اور یہ سانپ آندھرا پردیش کے سیشا چلم جنگلات میں دیکھا گیا ہے ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں اور جنگلی جانوروں پر تحقیقات کرنے والے ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے اور بتایا کہ پہلی مرتبہ جزیرہ نما ملک سے باہر پیلا سبز رنگ کا یہ سانپ دیکھا گیا ہے ۔ جب کہ نایاب سانپ کے لیے سری لنکا کے موسمی حالات سازگار پایا جاتا ہے لیکن اب ضلع چتور کے سیشا چلم کے گھنے جنگلات میں نظر آیا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک سال قبل بھی تروملا ہلز ( مندر ) سے 25 کلو میٹر دور چلما کے جنگل میں نظر آیا تھا ۔ جس کی تصدیق بائیو ڈائیورسٹی جرنل ( جریدہ ) میں شائع تفصیلات میں کردی گئی ہے ۔۔