قاہرہ ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے آج 24 اسلام پسندوں کو ایک ٹیکسی ڈرائیور کی قتل کی پاداش میں عمر قید کی سزاء سنائی، جس نے سابق فوجی سربراہ سے صدر بننے والے عبدالفتح السیسی کی تصویر اپنی کار میں لگائی تھی۔ عدالتی ذرائع نے کہا کہ مجرمین معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کے حامی ہیں جنہیں گذشتہ جولائی میں معزول کردیا تھا۔