کیلی فورنیا ۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمس اسٹینفرڈ کلاسک کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ اسٹینفرڈ کیلیفورنیا میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں امریکی سرینا نے جرمنی کی پیٹکووک اینڈرے کو 7-5 اور 6-0 سے شکست دی۔ پہلے سیٹ میں اینڈرے نے ابتدا میں برتری حاصل کی اور ایک موقع پر وہ 3-4 سے میچ پر برتری لیے ہوئے تھیں، لیکن سیرینا نے سرویس بریک کی اور پہلا سیٹ 7-5 سے اپنے حق میں کر لیا۔دوسرے راؤنڈ میں سرینا نے اینڈرے کو 6-0 سے شکست دیدی ، اور فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔
دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے نیاریکارڈ بناڈالا
گلاسگو ۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام)دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے دولت مشترکہ گیمس کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔400میٹر کی ریلے ریس میں جمیکن ٹیم کی جیت۔6 بار کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے کامن ویلتھ گیمس میں 400 میٹر کی ریلے ریس کے آخری مرحلے میں اپنی ٹیم کیلیے دوڑ لگائی۔جمیکا کی نمائندگی کرنے والے یوسین بولٹ اور ان کی ٹیم نے 400 میٹر ریلے ریس کو صرف 37.58 سیکنڈز میں جیت کر نیا رکارڈ بناڈالا۔