سیرت النبیﷺ کو عام کرنا عین سعادت

کوڑنگل /20 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میلاد کمیٹی کوڑنگل کے زیر اہتمام گذشتہ شب میں بمقام جامع مسجد بعد نماز عشاء جلسہ میلادالنبی ﷺ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ خطیب عیدین و امام جامع مسجد مولانا حافظ محمد عبدالرشید نے جلسہ کی صدارت کی ۔ مولانا قاری محمد اویس رضا قادری المعروف سہیل رضوی حیدرآباد ، حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی محبوب نگر ، مولانا محمد عبدالمنان رہبر وجودی چشتی القادری مولوی سید راشد قادری طالب علم جامعہ نظامیہ وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ جناب وحید اسیرؔ نے جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ جناب حافظ و قاری محمد عبدالحسیب کی قرات سے جلسہ کی کارروائی کا آغآز ہوا ۔ مسرز اظہر بن مقصود حافظ عبدالحبیب ، محمد ابراہیم شریف ، عبدالجلیل اور وحید اسیر، وغیرہ نے نعتیں پیش کیں ۔ مولانا حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کا بابرت مہینہ ہے ۔ اس ماہ کے آتے ہی سارے عالم اسلام میں مسرت و شادمانی کی لہر دوڑ جاتی ہے ۔ حضور دنیا میں تشریف لائے اور عالم انسانیت کو کفر اور بدکرداری کی ظلمتوں سے نکال کر ایمان اور حسین اخلاق و مزین کردیا ۔ آپ ﷺ کی ولادت باسعادت پر میلاد کی مجلس منعقد کرنا آپ ﷺ کی سیرت کو عام کرنا عین سعادت ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر علماء کرام نے بھی مخاطب کرتے ہوئے تعلیمات محمدی ﷺ پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔ واحد رضا نے سلام بہ بارگاہ خیرالانام پیش کیا ۔ 18 جنوری بروز اتوار بمقام اردو گھر ( مسلم شادی خانہ ) تانڈور روڈ کوڑنگل مفت حجامہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر یونانی ڈاکٹرز اسوسی ایشن ڈاکٹر محمد ظفر علی کی زیر سرپرستی ڈاکٹر شیخ طارق ، ڈاکٹر شیخ سفیر ، ڈاکٹر محمد عظیم ، ڈاکٹر محمد فیاض ، ڈاکٹر محمد احتشام اور ڈاکٹر محمد اعجاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا ۔ اس کیمپ میں جملہ 71 لوگوں کا حجامہ کیا گیا ۔ مسرز ایس ایم غوثن ڈپٹی سرپنچ ، رویندر ریڈی ، پی شیکھر ، ہنمنتو اور مسٹر شنکرپا وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ صدر میلاد کمیٹی مسٹر ایم اے رحیم و اراکین مسرز محمد سمیر الدین ، محمد جاوید علی ، شیخ عرفان ، محمد غوث ، محمد ریاست ، ایم اے کریم ، عیخ عمران ، محمد معراج ، امین اللہ خان و اعظم علی خان ، اطہر بن مقصود ، محمد شوکت ، محمد فاضل بادشاہ وغیرہ نے جلسہ و حجامہ کیمپ کے انتظامات کی راست نگرانی کی ۔