مدہول /5 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) اسٹو ڈینس اسلا مک آرگنا ئزیشن مدہول یونٹ کی جانب سے مدہول جونیر کالج میں اردو میڈیم طلباء کیلئے’’ سیرت النبیﷺ ‘‘ کے عنوان پر تحریری مقابلے انعقاد عمل میں لا یا گیا جس میں اردو میڈیم کے درجہ اول اور درجہ دوم کے طلباء نے حصہ لیا۔اس موقع پرمدہو ل یونٹ کے صدر برادر احتشام الدین نے کہا کہ اس تحریری مقابلہ کا مقصد طلباء میںمحمد ﷺکی سیرت سے واقف کروانا اور ساتھ ہی طلباء میں چھپے تحریری صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے ۔مزید کہا کہ اس تحریری امتحان میں درجہ اول ،دوم،سوم میں آنے والے طلباء کو ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا۔