حیدرآباد /26 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر اور داشتہ کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے انسانی حقوق کمیشن کا رخ کیا اور اپنے ساتھ ہورہی ناانصافی و زیادتی کی شکایت کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ ایک مصروف ٹی وی چیانل کے ٹی وی سیرئیل ڈائرکٹر مدھوکر کے خلاف یہ شکایت کی گئی ۔ اس ڈائرکٹر کی بیوی جو خود ایک وکیل بتائی گئی ہے ۔ سنیتا نامی اس خاتون نے اپنے شوہر پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر مدھوکر جو ایک ٹی وی سیرئیل کا ڈائرکٹر ہے ایک ٹی وی اینکر کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کئے ہوئے ہے اور اپنے مکان میں اس ٹی وی اینکر سے ازدواجی تعلقات نبھا رہا ہے ۔ شکایت گذار اس خاتون نے الزام لگایا کہ مدھوکر اور اینکر گیتا بھگوت اسے گھر سے نکال چکے ہیں اس خاتون نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔