لکھنؤ۔ 25؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سائنا نہوال نے آج یہاں کھیلے گئے فائنل میں عالمی چمپئن کیرولینا مارین کو شکست دیتے ہوئے سید مودی گرینڈ پری گولڈ بیڈمنٹن ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ عالمی نمبر 3 سائنا نے 7 ویں رینک کی حامل ہسپانوی کھلاڑی کو سخت مقابلہ میں 21-15، 25-23، 19-21 سے شکست دی۔ سائنا نے اس کامیابی کے ساتھ کیرولینا کے خلاف اپنے کیریئر کے تمام تین مقابلوں میں اپنی کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھا۔ حیدرآبادی لڑکی سائنا نے پہلے کھیل میں شکست کے بعد آہنی عزم کے ساتھ کھیل میں واپسی کی۔