لکھنو ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاپ سیڈ کیدمبی سریکانت 120,000 امریکی ڈالر والے سید مودی گرانڈ پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنلز میں داخل ہوگئے لیکن پی وی سندھو کیلئے دل شکن نتیجہ برآمد ہوا جیسا کہ وہ سکنڈ راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی نیچاوں جنداپول کے مقابل حیران کن انداز میں ہار گئیں۔ سریکانت نے پری کوارٹرز میں اسکندر ذوالقرنین ذین الدین کو 32 منٹ کے میچ میں 21-9، 21-12 سے ہرایا۔ تاہم تھرڈ سیڈ سندھو عالمی نمبر 27 حریف کے مقابل 21-18، 24-26، 17-21 سے ناکام ہوئیں۔