سید مصطفی برطانیہ میں کوچنگ کیلئے منتخب

حیدرآباد ۔ 23 اگسٹ ۔ ( راست ) ڈائرکٹر جنرل اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا نے یونیورسٹی آف برمنگھم برطانیہ میں 14 روزہ اسپورٹس سائینس پروگرام کی ٹریننگ کے لئے ہندوستان کے 25 کوچس کو ہندوستان کے مختلف علاقوں سے منتخب کیا ہے ۔ ان میں سید مصطفے تشریف للہی ولد سید اشرف تشریف للہی ہینڈبال کوچ ایس اے آئی ایس ٹی سی حیدرآباد واحد اقلیتی کوچ ہیں جنھیں اس باوقار ٹریننگ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کوچس کا فضائی کرایہ ، ویزا فیس بورڈنگ اور لاجنگ کے مصارف حکومت ہند اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا برداشت کرے گی ۔ کوچنگ 20 اگسٹ تا 3 ستمبر ہوگی۔