سید محمد محسن ’’مسٹرانڈیا‘‘ باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ کیلئے منتخب

حیدرآباد ۔ 2 فبروری (پریس نوٹ) باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ مسٹر ’’تلنگانہ‘‘ مقابلے سال 2014ء کیلئے شمس آباد اور سال 2015ء کیلئے کھمم ڈسٹرکٹ میں منعقد کئے گئے تھے۔ سید محمد محسن نے دونوں مقابلوں میں 85 کیلو گرام کے زمرہ میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈلس حاصل کئے۔ محسن کو تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن حیدرآباد نے ’’مسٹر انڈیا‘‘ 2015’ سینئر نیشنل باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ کیلئے بھی منتخب کرلیا جو 27 فبروری کو گاندھی دھام گجرات میں منعقد ہوگا۔ وہ 25 فبروری کو ٹرین کے ذریعہ حیدرآباد سے گجرات روانہ ہوں گے۔ محسن یونیورسل جم کے چیف کوچ و بانی ڈائرکٹر سید یوسف یونیورسل جم کے فرزند ہیں۔