سید عابدی کی غیرمعمولی سنچری سینٹ میریز کالج کامیاب

حیدرآباد ، 24 ستمبر (راست) اوپنر سید عسکری حسین عابدی کی غیرمعمولی سنچری کی بدولت سینٹ میریز جونیر کالج یوسف گوڑہ نے بھونس ایس آر کے ودیالیہ کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ ایچ سی اے کے زیراہتمام انڈر 16 ناک آؤٹ ٹورنمنٹ کے میچ میں جو بھونس گراؤنڈ پر گزشتہ روز کھیلا گیا، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 288/8 اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں عابدی نے 169 ناٹ آؤٹ اسکور کئے اور اپنی ٹیم کو 44 اوورز میں 290/5 کے ساتھ جیت دلائی۔