گوداوری کھنی۔ 20 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید ظہیرالدین عرف منا بھائی کو بلامقابلہ
NTPC ٹاؤن ٹی آر ایس مائناریٹی صدر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ ٹی آر ایس کے تنظیمی انتخابات کے موقع پر مقامی رکن اسمبلی ایس ستیہ نارائنا اور بلدیہ میئر کے لکشمی نارائنا نے NTPC ٹاؤن کے TRS مائناریٹی کے صدر کیلئے منا بھائی کو منتخب کیا ہے۔ NTPC جیوتی نگر ٹاؤن میں بلدیہ کے4 ، 5، 6 اور 48 والا ڈیویژنس ہیں۔ ان چار ڈیویژنوں کے عوام اور مائناریٹیز نے سید ظہیرالدین منا بھائی کو صدر منتخب ہوتے ہی مبارکباد پیش کی۔ TRS کے کارکنوں نے بھی ان کو مبارکباد پیش کی اور سید ظہیرالدین مسجد جبل NTPC کمیٹی کے نائب صدر بھی ہیں اور تجارت پیشہ ہے۔ صدر منتخب ہوتے ہی انہوں نے ایم ایل اے اور میئر کا شکریہ ادا کیا اور ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لئے رہنمائی کی تھی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی ترقی اور حکومت کی فلاحی کاموں کو عوام تک پہنچانے کا ارادہ ظاہر کیا اور اقلیتوں کی ترقی کیلئے ہر وقت کام کرنے کا تیقن دیا۔