سید شاہ مخدوم بخاری رکن آندھرا پردیش حج کمیٹی نامزد

کڑپہ۔/30مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت آندھرا پردیش نے حج کمیٹی کی تشکیل جدید کرتے ہوئے احکامات جی او آر ٹی نمبر 43 جاری کئے ہیں۔ ضلع کڑپہ سے تلگودیشم کے سینئر اقلیتی قائد سید شاہ مخدوم بخاری ڈائرکٹر مدینہ انجینئرنگ کالج کو ممبر آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نامزد کیا ہے۔ سید شاہ مخدوم بخاری نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رکن اے پی حج کمیٹی نامزد کرنے پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے اظہار تشکر کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع صدر تلگودیشم  پارٹی سرینواس ریڈی اور دیگر قائدین سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ حکومت نے انہیں جو ذمہ داری تفویض کی ہے اسے وہ بحسن خوبی انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے جناب محمد احمد شریف رکن قانون ساز کونسل تلگودیشم سے بھی اظہار تشکر کیا۔

مال گاڑی کے دو ڈبے ریلوے پٹری
سے اُتر گئے
نظام آباد: 30؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بودھن نظام آباد ریلوے پٹری پرکل رات ایک مال گاڑی کے دو ڈبے جدا ہوگئے۔تفصیلات کے بموجب بودھن سے نظام آباد جانے والی مال گاڑی کے دو ڈبے 8تا 9 بجے کے درمیان ایڑپلی منڈل کے جانکم پیٹ، ایم ایف سی فارم دیہات کے درمیان دو ڈبے جدا ہوگئے اور گاڑی جانکم پیٹ تک پہنچ گئی اور ریلوے گیٹ کو اس بات کی اطلاع ملنے پر فوری ریلوے عہدیداروں کو اطلاع دی ۔ عہدیداروں نے انجن میں موجودہ ڈرائیور کو اطلاع دینے پر گاڑی واپس پہنچ کر ڈبو ںکو جوڑ لیا اور یہاں سے واپس چلی گئی۔