سید زین ال کی بہترین بولنگ

حیدرآباد ۔ 26 جون ۔ ( راست ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے زیراہتمام سلیم نگر بمقابلہ راکیش ایلیون کے درمیان منعقد ہونے والے اے ون ٹو ڈے میچ میں سید زین ال ( سمیر لالہ ) نے سلیم نگر کی جانب سے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کیا ۔ انھوں نے 2.4 اوورس میں 39 رن دیکر چار وکٹ حاصل کئے جس میں دو اوور انھوں نے میڈن ڈالے۔ سید زین ال ( سمیر لالہ ) کی جارحانہ بولنگ کی وجہ سے یہ مقابلہ ڈرا ہوا ۔