نرمل۔/27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید خواجہ قدرت علی سینئر اسسٹنٹ محکمہ کمرشیل ٹیکس کو تلنگانہ اسٹیٹ کمرشیل ٹیکس اسوسی ایشن حیدرآباد کمیٹی میں بحیثیت پبلسٹی سکریٹری منتخب کیا گیا۔ مسٹر خواجہ قدرت علی اپنے محکمہ میں حسن سلوک اور اپنی کارکردگی کی وجہ ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ سرکاری ملازمت کے باوجود ہمیشہ وہ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے آئے ہیں۔ان کے اس انتخاب پر انہوں نے اسوسی ایشن کے صدر محمد مجاہد حسین سکریٹری مسٹر محمد جلال الدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی اس ذمہ داری کو بخوبی انجام دینے کا عزم کیا۔ ان کو پبلسٹی سکریٹری منتخب کئے جانے پر ان کے دوست احباب مسٹر محمد ساجد ( سونی ) مکرم علی ( مکرم پٹیل ) محمد آصف الدین کنٹراکٹر، مختار احمد خاں صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد محمد اظہر الدین سابق رکن بلدیہ نے دلی مبارکباد پیش کی۔