سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی محبوب نگر کو ایوارڈ

محبوب نگر۔/17اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر 68ویں یوم آزادی کے موقع پر جناب سید تقی الدین سکریٹری جے پی آئی ٹی سی محبوب نگر کو ان کی بہترین خدمات پر مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ نے توصیف نامہ عطاء کیا۔سید تقی الدین نے دو سال کے مختصر عرصہ میں جے پی آئی ٹی سی کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے۔ ایڈیٹر’ سیاست ‘جناب زاہد علی خاں، منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خاں اور نیوز ایڈیٹر عامر علی خاں کو آئی ٹی آئی کے معائنہ کیلئے مدعو کیا۔ ادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے آئی ٹی آئی کو 5کمپیوٹرس فراہم کئے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایم ایل سیز جگدیشور ریڈی ، ناگیشور ریڈی اورجناب محمد سلیم اور سابق مقامی ایم ایل اے سے نمائندگی کرتے ہوئے اس اقلیتی ادارہ کیلئے تقریباً 21لاکھ روپئے منظور کرواتے ہوئے نئے عصری کمرہ جات کی تعمیر وتزئین کروائی۔ ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے آئی ٹی آئی کو جانے والی انتہائی خستہ سڑک اور ڈرین کی تعمیر جدید کروائی۔ اس طرح تقریباً دکئی دہوں کے بعد آئی ٹی آئی کو ایک خوبصورت عمارت بنانے میں مدد ملی۔ موصوف کو سکریٹری خدمات پر توصیف نامہ عطاء کئے جانے پر آئی ٹی آئی اسٹاف اساتذہ، طلباء واولیائے طلبہ و دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کی۔