سید احمد کا بحیثیت گورنر منی پور حلف

امپھال،16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر سید احمد نے آج گورنر منی پور کی حیثیت سے حلف لیا ۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس منی پور ہائیکورٹ لکشمی کانتا موہاپترا نے انھیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔چیف منسٹر اوکرم ایبوجی سنگھ اور دیگر اس تقریب میں شریک تھے ۔