سید ابرار کو سبھاش چند ربوس کیسری میں پہلا مقام

حیدرآباد۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) سبھاش چندر بوس شیولال ایم ایل اے ریسلنگ چمپین شپ میں سبھاش چندر بوس کیسری ٹائٹل 74 کے جی زمرے میں سید ابرار نے پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ یہ مقابلے قلی قطب شاہ منی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔ پہلوان سید ابرار شاہ استاد جے نرسنگ راؤ کے شاگرد ہیں۔ پہلوان سید ابرار نے ایڈوکیٹ سید عبدالجاوید اور عبدالمتین کے ساتھ دفتر روزنامہ سیاست، عابڈز پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کی۔ ایڈیٹر سیاست نے سید ابرار کو مبارکباد دیتے ہوئے ہمت افزائی کی اور کہا کہ اللہ پر ہمیشہ مکمل ایقان رکھتے ہوئے محنت اور کوشش کریں کیونکہ اللہ پاک کسی کی بھی محنت کو ضائع نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے حصول پر اپنے اندر تکبر نہ آنے دیں کیونکہ اللہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔