سیدہ فلک کی ورلڈ کراٹے چمپئن شپ میں شرکت

حیدرآباد۔ 2نومبر (عبدالرشید سلفی ) تلنگانہ ریاست کے پایہ تخت شہر حیدرآباد دکن اور ہندوستان کے اُفق پر چمکتا ستارہ کی مانند ہندوستان کی کراٹے چمپئن 19سالہ مس فلک جوجاریہ ماہ 5تا 9نومبر جرمنی کے برمنگھم میں منعقد شدنی ’’ورلڈ کراٹے چمپئن شپ میں +68 کیلووزن زمرہ کے مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے مس فلک آج 2نومبر کو دوپہر 4.10بجے حیدرآباد سے جرمنی کیلئے روانہ ہونے والی ہیں ۔ کراٹے چمپئن مس فلک نے ورلڈ کراٹے چمپئن شپ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے اپنے مجوزہ دورہ جرمنی سے قبل آج دفتر ’’سیاست‘‘ حیدرآباد پہنچ کر چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست ‘‘ جناب زاہد علی خان صاحب اور منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خان صاحب سے ملاقات کی ۔ اپنے دورہ جرمنی کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے ان کی درازی عمر‘ ترقی اور کامیابی کی منزلوں کو طئے کرنے سے متعلق جناب زاہد علی خان نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر دفتر سیاست میں نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے فلک نے کہا کہ وہ 5تا 9نومبر جرمنی کے برمنگھم میں منعقد ہونے والے عالمی سطح کے ’’ ورلڈ کراٹے چمپئن شپ‘‘ میں حصہ لے رہی ہیں

جس میں عالمی سطح کے 140ٹیمیں مقابلوں میں حصہ لیں گے جس کا عالمی سطح پر لائیوٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ فلک نے سال 2012ء میں ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین یوتھ گیمس میں گولڈ میڈل اور اسی سال دبئی میں منعقدہ دبئی اوپن کراٹی چمپئن شپ میں سلور میڈل ‘ سال 2013ء میں دہلی میں منعقدہ ایشیاء کپ کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ اور اسی سال دہلی میں منعقدہ نیشنل سینئر کراٹے چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔جبکہ مس فلک نے سال 2014ء میں ایشین گیمس پروبیبلس میں بھی منتخب ہوئیں تھیں لیکن ساًؤتھ کوریا میں معنقدہ ایشین گیمس میں انڈین کراٹے ٹیم نے کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر حصہ نہ لے سکی جس کے نتیجہ میں وہ وہاں پہنچ نہ سکے اور اب وہ جرمنی کے برمنگھم میں منعقدہ ورلڈ کراٹے چمپئن شپ میں حصہ لیتے ہوئے وہ اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم دکھائی دے رہی ہیں ۔