تہران۔20 اگست (ای میل)آئندہ ماہ چیلی کے مقام سینٹیگو میں منعقد شدنی ڈبلیو کے ایف سیریز چمپئن شپ کیلئے ایران میں تقریباً ایک ماہ طویل ٹریننگ کے بعد حیدرآبادی گولڈن گرل سیدہ فلک کی آج وطن واپسی ہوگی۔ سیدہ فلک ایران میں ڈبلیو ایس کے ایف ایران کے کوچ اہم صفی دوجو کی سرپرستی میں اپنی یہ ٹریننگ مکمل کی ہے ہندوستان کی جانب سے اس ٹریننگ کیمپ میں 6 کراٹے کاز نے شرکت کی جس میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل تھے۔