سیدان لکثرری کار متعارفA3آ جرمن آدی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جرمن لکثرری کار مینوفیاکچرر Audi نے اس کی آدی سیدن A3 کار کو 23.59 لاکھ قیمت کے ساتھ متعارف کیا ۔ راجیو ایم سانگھوی ایم ڈی آدی حیدرآباد نے یہ بات بتائی ۔ سیدان A3 کار دو انجن 35 ٹی ڈی آئی اور 40 ٹی ایف ایس آئی ، پٹرول گنجائش 20.38 کلومیٹر فی لیٹر ہے ۔ جب کہ 35 ٹی ڈی آئی کی قیمت 23 لاکھ 59 ہزار اور 40 ٹی ایف ایس آئی کی قیمت 29 لاکھ 70 ہزار ہے ۔ کمپنی کے مطابق آدی A3 سیدان کار جدید ٹکنالوجی سے لیس ہے ۔ کار 3D میاپس ، ڈی وی ڈی پلرس ، کار ڈریڈرس ، جوک باکس اور بلیو ٹوتھ سہولتوں سے آراستہ ہے ۔ کمپنی ختم سال 2014 تک اس کے ڈیلرس کی تعداد کو 40 تک کرنے کا نشانہ رکھتی ہے ۔۔