بیجنگ،ٹوکیو۔ 4اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں ڈومینیکا سیبلکووا اور اناستاسیا سیواسٹووا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرد زمرے میں یان مارٹن ڈیل پوٹرو کی کامیاب پیش قدمی کے برعکس گریگور ڈیمٹروف ناکامی سے دوچار ہو گئے۔چائنا اوپن کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا نے نمبر نو سیڈ امریکی حریف سلون اسٹیفنز کو 4-6،6-2 اور 6-3 جبکہ لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا نے کروشیا کی ڈونا ویکچ کو 6-3اور 6-2 سے شکست دے کرکوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔اس سے قبل دوسرے راؤنڈ کے میچوں میں نمبر دو سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی،چین کی شوائی زینگ اور نمبر سات سیڈ جنہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا بھی کامیابی کے بعد لاسٹ 16 مرحلے میں پہنچ گئیں۔ اسی ٹورنمنٹ کے مینز سنگل لاسٹ 16راؤنڈ میں کامیابی کے بعد ٹاپ سیڈ ارجنٹینا ڈیل پوٹرو، سربیا کے فلپ کرائینووچ،نمبر پانچ سیڈ برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور سربیا کے ڈوسان لائیووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے تاہم نمبر تین سیڈ بلغاریہ کے گریگور ڈیمٹروف کا ناکام رہے۔کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف نے سوئس حریف اسٹینسلاس واورینکا کو 4-6،6-1 اور 6-4 سے شکست دی ۔