سیاسی پارٹیوں کا سی آئی سی کے احکام کی تعمیل سے گریز

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی سی نے سیاسی پارٹیوں کو جنہیں قانون حق اطلاعات کے تحت لایا گیا تھا، الزام عائد کیا کہ وہ کمیشن کے احکام کی تعمیل سے گریز کررہی ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ یہ ’’دانستہ حکم عدولی کی ایک غیرمعمولی مثال‘‘ ہے، لیکن کہا کہ اسے ان پر جرمانے عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اگر ایسا اختیار دے دیا جائے تو اس کے دُوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) نے کہا کہ وہ 6 سیاسی پارٹیوں پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کرسکتی کیونکہ وہ تقرر شدہ سرکاری عہدیدار نہیں ہے۔ مرکزی اطلاعاتی عہدیدار نے جنہیں کارروائی کا اختیار ہے، کہا کہ حکم کی عدم تعمیل کرنے والی پارٹیوں میں این سی پی، بی ایس پی، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، بی جے پی، کانگریس شامل ہیں۔ یہ واضح ہے کہ ان پارٹیوں نے احکامات کی تعمیل نہیں کی ہے، لیکن یہ سرکاری عہدیدار نہیں ہیں ، اس لئے کمیشن ان پر جرمانہ عائد نہیں کرسکتا۔