سیاسی قائدین کی موجودگی میں ای وی ایم تنقیح

کریم نگر /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز جمعرات کلکٹریٹ کے پیچھے واقع گودام میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر نے تنقیح کا معائنہ کرتے ہوئے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں استعمال کئے گئے ای وی ایم مشینوں کو تنقیح کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس کی وجہ ہائی کورٹ میں کیس کی کارروائی چل رہی ہے ۔ ان مشینوں کو اسٹرانگ روم میں محفوظ کیاگیا ۔ گودام میں موجود مشینوں کو بی ای ایل ( بھارت الکٹرانکے لمیٹیڈ) سے آئے انجینیئرس کی 20 انجینیئروں کے زیر قیادت تنقیح کی جارہی ہے ۔ اس پروگرام کو سی سی کیمروں کے ذریعہ عمل آوری کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی طرح کی چوکسی نہ ہونے پائے ۔ گودام کے اطراف و اکناف پولیس بندوبست کیا گیا ہے ۔ اس اجلاس میں نوڈل عہدیدار ( اسسٹنٹ ) پون کمار اور دیگر نے شرکت کی ۔